15 جون 2009 - 19:30

سیالکوٹ میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث گورنمنٹ سردار بیگم اسپتال اورکرسچین میموریل اسپتال کوبند کردیا گیا ہے۔

گورنمنٹ سردار بیگم اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹرزاہد غنی کوایک گمنام کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی تنظیم کا طالبان پاکستان حکیم االلہ محسود گروپ سے ہے، سیالکوٹ کے بڑے اسپتال ان کی ہٹ لسٹ پرہیں، انہیں دوگھنٹے میں خالی نہ کیا گیا تو وہاں خودکش دھماکے کیے جائیں گے ۔گمنام کالرکاکہنا تھا کہ انہوں نے پانچ خود کش حملہ آور سیالکوٹ میں داخل کردیے ہیں۔کال کے بعد دونوں اسپتالوں میں سیکورٹی کے انتظامات پولیس نے سنبھال لئے ہیں۔اسپتال میں زیرعلاج کئی مریض اور تیمارداراسپتالوں کو چھوڑ کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔